بنیادی مرکز صحت اسلام پورہ  اپ گریڈیشن کا کام شروع 

Aug 11, 2024

 جبر (نامہ نگار) بنیادی مرکز صحت اسلام پورہ  اپ گریڈیشن کا کام شروع ۔زچہ و بچہ سنٹر کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔اسلام پورہ جبر میں غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کے انتظامیہ زچہ بچہ صحت کے معاملات میں جس قدر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اس کے بدلے بہترین اجر سے نوازے گا انہوں نے کہا جہاں تک ہیلتھ کے معاملات ہیں جب زچہ و بچہ سنٹر کا کام مکمل ہوگا تو میں وعدہ کرتا ہوں سٹاف کی کمی نہیں ہوگی اور ہر ممکن تحصیلی انتظامیہ غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔راجہ جمشید احمد کیانی ۔چوہدری محبوب حسین آف لس  راجہ طارق رتالہ۔ قاری عابد حسین چشتی ۔ڈاکٹر محمد شعیب ۔زوہیب قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مرحومین نے آج سے پچاس سال قبل ڈسپنسری کے لیے جگہ دی ان کی خدمات کسی صورت فراموش نہیں کی جا سکتی ۔ علاہ ازیں شیخ محمد مشتاق ۔راجہ ندیم ۔کونسلر چوہدری مشتاق۔ سابق کونسلر چوہدری اورنگزیب ۔شیخ آصف۔ راجہ سلیم رتالہ۔ راجہ سرفراز کیانی ۔راجہ گلفراز کیانی۔راجہ مناظر کیانی ۔راجہ طارق کیانی اور آزاد کشمیر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں