اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )موسمیاتی تبدیلی اور زراعت پر اس کے منفی اثرات نے پاکستان میں غذ ائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چاول کی پیداوار کے پا ئیدار طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر ابی نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ چاول ایک اہم فصل ہے اور ایک اہم برآمدی اجناس ہے۔حالیہ برسوں میں، پاکستان نے خریف کے موسم میں شدید گرمی کے حالات کا سامنا کیا ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ اس نے فصل کی پیداوار اور معیار پر نقصان دہ اثر ڈالا ہے، خاص طور پر چاول کی فصل پر، جس نے پیداوار میں ایک تہائی کمی دیکھی ہے۔ابی نے کہاکہ موجودہ ماحولیاتی چیلنجوں کے پیش نظر چاول کی کاشت کے روایتی طریقے اب قابل عمل نہیں ہیں۔ ہمیں ایسے طریقوں کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے جو پانی کو محفوظ کریں اور مٹی کی صحت کو بہتر بنائیں۔
غذائی تحفظ کیلئے چاول کی پیداوار کے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے،ماہرین
Aug 11, 2024