بیول(نامہ نگار ) بیول شہر اور قرب وجوار میں کرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے چور ی،ڈکیتی،راہزنی اور قتل کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں لیکن ان وارداتوں کے سدباب کے لیے پولیس نے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جبکہ منشیات کا دھندہ بھی سرعام جاری ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کالج اور سکول کے طالب علم بھی منشیات کے عادی ہوچکے ہیں بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔
بیول وگردونواح علاقو ں میں کرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ
Aug 11, 2024