چکوال، ریلوے اسٹیشنز کی اراضی کی نیلامی 29اگست کو گوجر خان میں ہو گی

چکوال(مہران ظفر ملک)پاکستان ریلوے نے چکوال، ڈھڈیال اور بھون ریلوے سٹیشنز کی اراضی کی نیلامی کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں۔ چکوال شہر ریلوے سٹیشن کی 4 کنال اراضی صرف مارکی بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔ مارکی کے لیے کسی بھی قسم کی پختہ تعمیر کی اجازت نہیں ہو گی۔ صرف ایک دولہن کا کمرہ ،کچن ،سٹوراور واش روم بنایا جا سکے گا جو کہ کامیاب بولی دہندہ اپنے خرچے پر تعمیر کرے گا۔ جو لیز کی معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان ریلوے کی ملکیت ہوگا۔مارکی کا لائسنس ہولڈر ریلوے ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی شادی کے لیے 25فیصد رعایت دے گا۔ گیس، بجلی ،ٹیلی فون وغیرہ کے کنکشن کے لیے ریلوے انتظامیہ سے باقاعدہ این او سی لینا ہوگا۔ کوئی بھی سرکاری ملازم نیلامی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ تاہم سرکاری محکمے حصے لینے کے اہل ہونگے۔ اسی طرح ڈھڈیال ریلوے سٹیشن کی اراضی پر صرف گودام وغیرہ بنانے کی اجازت ہوگی۔  

ای پیپر دی نیشن