سردار ظہور اقبال، چوہدری اسلم کی قیادت میں وفد کی گورنر  پنجاب سے ملاقات 

فتح جنگ(نامہ نگار)پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال اور صدر حاجی چوہدری محمد اسلم کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی گورنر  پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات وفد میں فرانس اٹلی برطانیہ  کے بزنس مین اورسیز پاکستانی شامل تھے پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اوورسیز پاکستانی پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائے انھو ں نے اووسیز پاکستانی بزنس مینوں کے لیے  پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اسان اور بہتر ماحول کی ضرورت پر زور دیا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے زیادہ محب وطن اووسیز پاکستانی ہے ہم نے اووسیز پاکستانی کے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزاںء کرنی ہے ہم اووسیز کی وزارت کو فعال کریں گے اور اووسیز پاکستانی کو درپیش مسائل کو حل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن