ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)دوقومی نظر یہ اٹل حقیقت ہے ،دوقو می نظریہ کی بنیادنہ ہو تی ،توپاکستان معرض وجود میںنہ آتا،ملکی سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلئے متحد و متفق ہوکرپرخلوص جذبے کیساتھ کام کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے،اس سے پہلے کبھی نہ تھی،ہم ملکی سلامتی،قومی تعمیروترقی اورسرحدات کے تحفظ کیلئے خدمات انجام دینے والے اداروںکے ساتھ ہیں ،قوم کوبھی داخلی امن،اورصاف ستھرے معاشرہ کی تشکیل کی خاطرفروعی اختلافات کوفراموش کرناہو گا، ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیت ٹھیکید ارمیرحسرت بلال نے جشن آزادی کی آمدکے پیش نظراپنے خصوصی پیغام میںکیا،انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کیلئے جن لاکھوںشخصیات اورلاکھوںعوام نے اپنی جان،مال اورعزت وآبروکی قربانیاںد یں، وہ تاریخ کے عظیم ہیروہیں،ہمیںان کے حقیقی مشن کی تکمیل کیلئے اپنے آپ کوغاصبانہ عزائم سے پاک کرناہوگا،14،اگست کادن آزادانہ ماحول میں سانس لینے اورخوشیاںمنانے کادن ہے،لیکن آزاد ی کے یوم کوجوش وخروش کے ساتھ مناتے ہوئے ہم سب کوبالخصوص نئی نسل کوقیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل کی طرف بھی اپنی توانائیاںصرف کرناہونگی،تحریک پاکستان اورقیام پاکستان کی جدوجہدمیںقائداعظم کی زیرنگرانی جن جن عظیم شخصیات نے خدمات انجام دیں،اورکردارا داکیا، ہم ان کے مخلصانہ کرداراورخدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔