پشاور (بیورو رپورٹ) ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست کا طریقہ کار ٹھیک تھا، پشاور ہائیکورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو انکار کر دے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے جوابی مراسلے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مشاورت کی اور معاملہ واپس صوبائی کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی انکوائری ہر حال میں ہو گی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس طریقہ کار پر جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دی وہ صحیح تھا لیکن اگر ہائیکورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو انکارکر دے۔ حکومت نے مجھے ذمہ داری دی تھی کہ عدالت سے بات کروں مگر عدالت نے ہم سے مشورہ نہیں کیا اور جوابی مراسلہ بھیج دیا۔