اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پہلی دستورساز اسمبلی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ 10 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، دستور ساز اسمبلی کا قیام قائدین کی عوامی اور جمہوری سوچ کا مظہر تھی ،پارلیمان 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے، عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، پارلیمان مضبوط ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی، پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے، پارلیمان کے زریعے ہی ملک کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، پارلیمانی نظام کا تسلسل اور جمہوریت کی مضبوطی ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔عوام اور پارلیمان میں تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے پارلیمان تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا، نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد قومی اسمبلی میں انٹرنشپ کر رہی ہے، شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے قومی اسمبلی سے منسلک عوامی معلومات تک رسائی کو یقینی بنایا ، قومی اسمبلی کے استعداد کار بڑھانے اور کفایت شاری کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی اور ملک میں جمہوریت کا تسلسل ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے