جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، سبز ہلالی پرچموں کے سٹال سج گئے

Aug 11, 2024 | 17:04

ویب ڈیسک

لاہور، اسلام آباد:جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی  ہوئی ہے۔  ملک بھر میں یوم آزادی کے مناسبت سے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔سٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔کوئی بازاروں میں گھروں کو سجانے کیلئے قومی پرچم کی خریداری کر رہا ہے تو کوئی چھوٹی جھنڈیاں اور بیجز خریدنے میں مصروف ہے، کچھ لوگ خواتین اور بچیوں کیلئے سبز ہلالی رنگ کی چوڑیاں خرید رہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس بار گزشتہ برس کی نسبت چیزوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔شہری کہتے ہیں بچوں کی فرمائش پر خریداری کا سلسلہ جاری ہے ، ہر شخص وطن سے محبت کا اظہار اپنے ہی انداز میں کررہا ہے کسی کو گاڑی کے لیے جھنڈا چاہیئے تو کوئی موٹرسائیکل پر جھنڈی لگوا رہا ہے. دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس بار گزشتہ برس کی نسبت چیزوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

مزیدخبریں