وادیٔ تیراہ آپریشن : زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید 

وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اگست کو وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے۔ مقابلے کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن