ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں.ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان اور موبائل فونز کی تلاشی لی گئی ملزمان کے قبضے سے یورپ کی جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کا تعلق گجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے. ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکوعہ ویزوں کی بنیاد پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے. ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔