معروف مصنف کا ارشد ندیم کی زندگی پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

پاکستانی مصنف عمران ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

کئی کتابوں کے مصنف، گولڈ میڈلسٹ کالم نویس عمران ملک نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں اولمپک ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز قومی ہیرو ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔عمران ملک کے مطابق ارشد ندیم کی کامیابی کو اقوام عالم میں بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پزیرائی ملی ہے۔خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں اور ارشد ندیم کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں مختلف چینلز پر پروگرام دکھائے جا رہے ہیں .انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت، لگن، جدو جہد اور جذبے کے ساتھ وہ کر دکھایا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ اس کی فتح نے پاکستان کو وہ مقام دلایا .جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔عمران ملک نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب اور بنائی جانے والی فلم موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہو گی۔ ہمارے نوجوان ارشد ندیم کی انتھک محنت، جدو جہد اور کامیابی سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے. جس نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنی محنت اور حوصلے کو کم نہیں ہونے دیا اور وہ کچھ کر دکھایا جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ارشد ندیم یقیناً فخر جہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت، لگن، جدو جہد اور جذبے کے ساتھ وہ کر دکھایا .جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ ارشد کی فتح نے پاکستان کو وہ مقام دلایا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن