پاکستان نے غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے، اسکول پر حملہ ہولناک غیر انسانی اور بزدلانہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے.شہروں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے. پاکستان بین الاقوامی برادری سے نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یواین، اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے ممالک عوام کا تحفظ کریں۔