پنجاب اسمبلی میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر سیاسی، سماجی، شوبز شخصیات اور کرکٹر سمیت سب ہی خوشیاں منا رہے ہیں. ایسے میں پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں. ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا. ارشد ندیم عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکا ہے لہذا اسے قومی ہیرو قرار دیا جائے۔والدین اور قوم کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی،نیرج چوپڑ ابھائیوں کی طرح ہیں،جتنی محنت انہوں نے کی پھل ملا،فخر کی بات ہے کہ اولمپکس کے ٹاپ 2 جنوبی ایشیا سے ہیں۔آئندہ بھی پاکستان کے لیے جیتنے کی کوشش کروں گا،دعا کریں اللہ مجھے صحت دے تاکہ ملک کیلئے مزید میڈلز لا سکوں۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا تھا، جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا تمغہ دیا گیا تھا۔
8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا، جب کہ یہ پاکستان کا انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔دوسری جانب، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس میں کہا گیا ’یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے. ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی اور راہ کی دشواریاں راستہ نہیں روک سکتی‘۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتی ہے. یہ ایوان سفارش کرتی ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں۔
دوسری جانب، پنجاب اسمبلی میں رمیش سنگھ اروڑا نے اقلیتوں کو خراج تحسین کے لیے قرارداد پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے اقلیتوں کی خدمات کو قائد اعظم نے بھرپور سراہا تھا، قائداعظم نے 11اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دیا، قائد اعظم نے کہاتھا اقلیت اپنے مندوں اورگرجا گھروں میں جانے کیلئے آزاد ہیں۔