پانامہ میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے،ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے بعد پانامہ کے صدر ریکارڈو مارٹینیلی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام آفت زدہ علاقوں تک فوری امداد پہنچائی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ تاحال نقصانات کا درست تخمینہ نہیں لگایا جا سکا تاہم اندازہ کیا جا سکتا ہےکہ یہ نقصان بہت زیادہ ہوگا۔ پانامہ کے صدرکا کہنا تھا کہ سیلاب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک کا مشرقی حصہ ان کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ پانامہ میں پانچ دسمبر سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ساڑھے چارہزار افراد بے گھرہو چکے ہیں جب کہ تیرہ سو گھرتباہ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن