وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی کیلئے غیر مقبول فیصلےکرنا ہوں گے، آرجی ایس ٹی پارلیمنٹ میں آئے گا تو دیکھیں گے۔

Dec 11, 2010 | 18:07

سفیر یاؤ جنگ
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انیس ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اوراختیارات کی صوبوں کو منتقلی موجودہ حکومت کاکارنامہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی بنیادیں مضبوط کررہے ہیں جس سے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ عوام کی بہتری کے لیے کچھ غیر مقبول فیصلے بھی کرنا پڑرہے ہیں تاہم یہ قیادت کا امتحان ہے۔ آرجی ایس ٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب بل پارلیمنٹ میں آئے گا تو دیکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسے صنعت و حرفت سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس قبل وزیراعظم نے کامیاب ہونے والے طلباء میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور وائس چانسلر یو ای ٹی نے بھی طلباء سے خطاب کیا۔
مزیدخبریں