شمسی ایئربیس سے آخری دوامریکی طیارے بھی روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد بیس کا مکمل کنٹرول پاکستانی فورسزنے سنبھال لیا ہے۔

Dec 11, 2011 | 17:09

سفیر یاؤ جنگ
آج سہ پہر ساڑھے تین بجے سے قبل امریکہ کے آخری دو طیارے باقی اہلکاروں اورسامان کے ہمراہ شمسی ائیربیس سے روانہ ہوگئے جس کے بعدائیر بیس کا کنٹرول پاکستان کے دفاعی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ائیربیس سے امریکی پرچم اتارکر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے فرنٹئیر کور کے اضافی دستے بھی ائر بیس کے اردگرد تعینات کردئیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے چھبیس نومبر کو نیٹوحملے کے بعد نیٹو سپلائی بند اورامریکہ کے زیراستعمال شمسی ایئر بیس خالی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزیدخبریں