وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

مکرمی! گذارش ہے کہ گورنمنٹ کالج خواتین بہاولنگر میں مورخہ 02.12.12 بروز ہفتہ رات 10.00بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جیسے کوئی بلاسٹ ہوا ہو۔ تمام اہل محلہ اور معزز شہری اور انتظامیہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او، ٹی ایم او، پولیس شیل برانچ اور میڈیا کے بعد جناب ڈی سی او کے نمائندہ بمعہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی لیکن کالج کے ملازمین نے گیٹ نہ کھولا اور کہا کہ کچھ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ اہل محلہ کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ جب پرنسپل کو بتایا گیا کہ آفیسران باہر کھڑے ہوئے ہیں اور پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ تھوڑی دیر بعد جب فسٹ دروازہ کھولا تو پولیس کے جوان اندر داخل ہوئے اورموقع دیکھا کہ گیزر الیکٹرک پھٹ گیا ہے کمروں کے دیواریں اور تمام بلڈنگ کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ گیزر پھٹنے کی وجہ دراصل انتظامیہ کی خصوصاً پرنسپل رخسانہ شاہین کی نااہلی اور ملازمین کی لاپرواہی ہوتی ہے۔ گیزرمسلسل تین دن سے چل رہا تھا اور اس کا بٹن کسی اور کمرے میں لگا ہوا تھا جو کہ on تھا۔ گیس بھر جانے اور اسے چیک نہ کرنے کی وجہ سے گیس پیدا ہوئی اوراتنا زورداردھماکہ ہوا۔ اس کا نقصان بلڈنگ کو ملا کر تقریباً پچاس لاکھ بنتا ہے۔ لہٰذا اس کو فوری طور برطرف کیا جائے۔ بعض ملازمین ٹرانسفر کئے جائیں تاکہ اس کا ازالہ ہو سکے۔ (معززین محلہ داران اور پریس کلب بہاولنگر) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...