انسانیت کے مجرم

مکرمی! کسی بھی ملک میں نافذ کسی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا جرم ثابت ہو جانے پر اور عدالت کے سزا دینے پر مجرم قرار پاتا ہے۔ قانون کسی معاشرے میں رہنے والے انسانوں کو امن و امان‘ جان و مال کے تحفظ اور بہتری بھلائی کیلئے بناتے ہیں۔ اس کی نگرانی کرنے‘ چیک کرنے‘ عملدرآمد کروانے‘ پولیس و دیگر انتظامی ادارے سزا دینے کے لئے عدالتیں قائم کی جاتی ہیں۔ قانون بنانے کے لئے پارلیمنٹ منتخب کی جاتی ہے۔ انبیائے کرام کے فرمودات اور ارتقائی عمل سے گزرتے ہوئے انسانوں کے تجربات سے وضع کئے گئے انسانیت کے مسلمہ اصولوں کے تحت مل کر معاشرتی قانون بنائے جاتے ہیں۔ اپنے فرائض سے تجاوز کرنا‘ غفلت کوتاہی کرنا‘ ایک دوسرے کے دائرہ کار میں مداخلت کرنا معاشرتی عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔ معاشرتی عمل (انسانوں کو نقصان) پہنچانے والے انسانیت کے مجرم ہوتے ہیں۔(رانا احتشام ربانی اوکاڑہ 0300-9424927)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...