سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےرمےن سیدعلی شاہ گیلانی نے موجودہ حالات میں دورہ پاکستان کو ایک فضول مشق سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جا کر کوئی بھی شخص آزادی کا پروانہ لیکر نہیں آسکتا۔اےک انٹروےو مےںعلی شاہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کو نہیں روک رکھا ہے۔ پاکستان نے ہماری آزادی کو سلب نہیں کیا ہے بلکہ یہ بھارت ہے جس نے ہماری آزادی کو چھین لیا ہے۔ بنیادی کاز کیلئے موقف متفق ہونا چاہئے،سب لوگ متفق نہیں ،سب لوگ الگ الگ راستے اختیار کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا ہم تو کہتے ہیں حق خودارادیت اور بھارت نے جو وعدے کئے ہیں اس بنیاد پر مسئلہ کشمیرکو حل کیا جائے ۔ گیلانی نے کہا اور جو لوگ اس موقف کے علاوہ اور راستے تلاش کررہے ہیں،اب تک وہ راستے ناکام ہوچکے ہیں ۔جو لوگ بنیادی موقف حق خود ارادیت پر یقین اور مطابقت رکھتے ہوں،وہ سامنے آکر ہمارے ساتھ مل سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بنیادی موقف میں 4نکاتی فارمولہ ،سیلف رول،تقسیم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ بے مقصد مذاکرات کی دعوت سے کیا حاصل ہوگا۔