نوساری /نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے گجرات میں نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گجرات کو فرقہ وارانہ سیاست سے آزاد کرانے کااعلان کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جنوبی گجرات کے نو ساری ضلع میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے برخلاف ہم لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست پر عمل نہیں کرتے ، اس طرح کی سیاست اپنے آپ میں بری ہے ۔انہوں نے عوام سے مودی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس طرح کی طاقتوں سے گجرات کو آزاد کرایا جائے۔
ادھر گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی نے بھارتی وزیراعظم کے اس بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم مسلمانوں کے ساتھ ووٹ بنک کی سیاست کررہے ہیں۔