آئندہ انتخابات کسی حد تک شفاف ہونے کی امید ہے: ظفر جمالی

Dec 11, 2012


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کسی حد تک شفاف ہونے کی امید ہے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے اقتداری اور اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم شفاف انتخابات کی توقع کررہے ہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حاجی عبدالمجید عمرانی میں اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے کے شرکا ءسے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں نئی حلقہ بندی کی جائے اور ضلعی سطح پر قومی اسمبلی کی نشست رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں الیکشن ہو سکتے ہیں ۔حالات کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیں ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بلوچستان میں بدامنی سے الیکشن مہم پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا الیکشن ہونے سے نئی حکومت بنے گی اور امید ہے کہ حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

مزیدخبریں