چمن: افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والا سویڈش باشندہ گرفتار


چمن (آئی این پی) پاک چمن میں مال روڈ پر پولیس نے غیر قانونی طریقے سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سویڈیش باشندے ولسن لیرنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ کرم خان کاکڑ نے ”آئی این پی “کو بتایا کہ ولسن 16نومبر سویڈن سے کراچی پہنچا جبکہ 6 دسمبر کو چمن باڈر کے ذریعے افغانستان کے صوبہ قندھار گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سویڈش باشندے ولسن کو پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ولسن کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونا اور شہر سے گرفتار ہونا سرحد پر موجود تمام سکیورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان بن گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...