وزیراعظم 16 دسمبر کو ارکان پنجاب اسمبلی کیلئے تین تین کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کرینگے: ذرائع

لاہور (این این آئی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انکے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لئے تین، تین کروڑ روپے کے فنڈز کی اصولی منظوری دےدی‘ وزیراعظم 16 دسمبر کو گورنر ہاﺅس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف 16دسمبر کو گورنر ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور ارکان کے لئے باضابطہ تین تین کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم اس سے قبل پنجاب میں پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کے لئے دو دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) اپنے ارکان اسمبلی کو دس ‘دس کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کےلئے دے رہی ہے ایسے میں تین تین کروڑ کے فنڈز انتہائی کم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...