جوبا (آن لائن) جنوبی سوڈان کے فوجےوں کی مظاہرےن پر فائرنگ سے کم از کم10افراد ہلاک ہوگئے۔ غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بتاےا کہ رےاستی دارالحکومت کے باہر مقامی حکام کی نشست کو تبدےل کرنے کےخلاف احتجاج کرنے والوں پر سوڈانی فوجےوں نے فائرنگ کردی۔ اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان لےام مک ڈوول نے کہا کہ مظاہرےن طاقت کے حد سے زےادہ استعمال کےخلاف مظاہرہ کر رہے تھے،ہفتہ کی رات لڑائی کے دوران قصبہ وا¶ مےں 4 افراد جبکہ اتوار کو6 افراد کو گولی مار کر قتل کردےاگےا،فوج کے ترجمان کےلا کےتھ نے بتاےا کہ عام شہرےوں کےخلاف فوجی طاقت کے نامناسب استعمال کے الزامات کے ساتھ مظاہرےن مےں مسلح عناصر کی موجودگی کے الزامات بارے تفتےش کر رہے ہےں۔
جنوبی سوڈان : فوجےوں کی مظاہرےن پر فائرنگ،10افراد ہلاک
Dec 11, 2012