ماموں کانجن: قرآن پاک کا 6 من وزنی قلمی نسخہ زیارت کے لئے مسجد میں رکھ دیا گیا

Dec 11, 2012


ماموں کانجن (نامہ نگار) ہاتھ سے لکھا 30 جلدوں پر مشتمل 6 من وزنی قرآن پاک کا نسخہ زیارت کے لئے مقامی مسجد میں رکھ دیا گیا ہے۔ جھنگ صدر کے رہائشی حاجی شبیر احمد نے یہ قرآن پاک کی کتاب ایک سال میں مکمل کی۔ ہر ایک سپارہ کو ایک جلد میں محفوظ کیا گیا ہے۔ ہر صفحہ کی لمبائی 36 انچ جبکہ چوڑائی 22 انچ ہے۔ ہر سپارہ کا وزن تقریباً 8 کلو گرام ہے۔ پورے قرآن پاک کی کتاب میں 2 عدد قلمیں، 2½ کلوگرام خاص قسم کی سیاہ روشنائی جو ایک کلوگرام آب زم زم میں تیار کی گئی تھی استعمال ہوئی۔

مزیدخبریں