لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج (routine immunization) کا جائزہ لینے کے لئے ملتان گئے ۔ سیکرٹری صحت اپنے دورے کے دوران ملتان کے علاوہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بھی جائیں گے اور EPI کے تحت بچوں اور حاملہ خواتین کو لگنے والے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کا جائزہ لیں گے ۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ڈینگی پر کنٹرول کے بعد حکومت کا فوکس بیماریوں کی روک تھام (prevention) پر ہے جس کے تحت صوبے میں پولیو ویکسی نیشن کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کی روٹین ایمونائزیشن کی کوریج کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔