لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر طارق میاں نے کہا ہے کہ سہہ روزہ فیملی کون کانفرنس آئندہ سال 4 جنوری کو لاہور میں منعقد ہو گی جس میں تمام صوبوں سے ڈاکٹروں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے اس کے علاوہ بیرونی ممالک جن میں امریکہ، برطانیہ، سری لنکا، دبئی، سعودی عرب اور انڈیا سے بھی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ حکومت، عوام اور ڈاکٹرز عطائیت کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔ اینٹی بائیو ٹیک کی زیادتی مریضوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ کیئر کمیشن بنا کر اس پر عمل درآمد کروانے سے عاجز کیوں ہے؟ ڈینگی میں اگر میڈیا اپنا اہم کردار ادا نہ کرتا تو ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔