تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کیلئے وزیراعظم کے حکم پر 5 رکنی نگران کمیٹی کی تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موبائل ٹیکنالوجی تھری جی کی نیلامی کیلئے 5 رکنی نگران کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ کمیٹی میڈیا، سول سوسائٹی ، نیب، تکنیکی اور اقتصادی ماہرین پر مشتمل ہو گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تھری جی کی نیلامی سے 20 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت تھری جی آکشن سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ندیم الحق اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے، تھری جی نیلامی اس انداز میں کی جا رہی ہے جس سے صحت مندانہ مسابقت یقینی ہو گی سرکاری خزانے میں محصولات کا اضافہ ہو گا۔ ہر قیمت پر شفاف پن اور ضروری کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے اچھی شہرت کے حامل، بلند پایہ اور دیانتدار افراد کو نگران کمیٹی سے وابستہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی حیثیت سے میں ضمانت دیتا ہوںکہ ایک پیسے کی بھی خورد برد نہیں ہو گی۔ تھری جی قابل قدر اثاثہ ہے جس سے ہماری معیشت کو تقویت حاصل ہو گی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اقتصادی سرگرمی کو فروغ ملے گا۔ عالمی ماہرین سپیکٹرم ویلیو ایشن کے ماہر ڈاکٹر راب نکولس، آکشن ڈیزائن کے ماہر ڈینیس وارڈ، آکشن سافٹ ویئر کے ماہر مارٹن سیمس نے کینیڈا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پریزنٹیشن دی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں کسی اجلاس کے دوران ویڈیو کانفرنس کی سہولت کو استعمال کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...