انسانی حقوق کی عالمی اور مقامی تنظیمیں عافیہ کیس پر خصوصی توجہ دیں: شجاعت حسین

Dec 11, 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری اس موقع پر انسانی حقوق کی تمام عالمی اور مقامی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ عافیہ کیس پر خصوصی توجہ دیں۔ 

مزیدخبریں