90 فیصد بھارتیوں کو بیوقوف کہنے والے سابق جج کو 2 طلبا کا نوٹس

نئی دہلی (آئی این پی) پریس کونسل آف انڈیا کے موجودہ صدر اور سپریم کورٹ کے سابق جج مارنڈے کاٹجوکو نوے فیصد بھارتیوں کو بیوقوف قراردینے سے متعلق بیان پر لکھنو کے دو طلباءنے قانونی نوٹس بھجوا کرایک ماہ کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگرعدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔ لکھنﺅ میں قانون کی طالبہ تنایہ ٹھاکراور ان کے بھائی ادتیا ٹھاکر نے جسٹس (ر) مارنڈے کاٹجو کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ جسٹس کاٹجوکے بیان سے نہ صرف انہیں ٹھیس پہنچی بلکہ اس سے بھارت اور اس کے شہریوں کی تذلیل ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اگر جسٹس (ر)کاٹجو نے ایک ماہ کے اندر سرعام معافی نہ مانگی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس (ر) مارنڈے کاٹجو ایک سیمینار سے خطاب میں کہا تھاکہ نوے فیصد بھارتی بیوقوف ہیں جن کے سر میں دماغ نہیں ہوتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...