لاہور ( کامرس رپورٹر ) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی دعوت پر گزشتہ روز سویڈن اور ہالینڈ سے تین بین الاقوامی ڈیری ایکسپرٹ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سمیڈا کے ذرائع کے مطابق یہ ماہرین اگلے تین روز لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور کے گردو نواح میں واقع ڈیری فارموںکا دورہ کر کے انہیں ماحول دوست شیڈ سسٹم کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ وفد میں مسز کیرن ایرکسن‘ مسٹر رولوف وین ڈین برگ شامل ہیں۔