باچا خان پیس انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں واپس چلی گئیں


اسلام آباد (اے پی پی) پشاور میں ہونے والی باچا خان پیس انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش، افغانستان کی ٹیمیں اور ورلڈ انٹرنیشنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے پیر کو وطن واپس لوٹ گئے۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آج منگل کو روانہ ہوں گی۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کے مطابق بنگلہ دیش کے 7 ریسلرز اور 3 آفیشلز، افغانستان کے 7 ریسلرز اور 5 آفیشلز اور ورلڈ انٹرنیشنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے گذشتہ روز روانہ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن