لاہور (سپورٹس رپورٹر )لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے لاہور لائنز کی کامیابی کو شہر میں کرکٹ کے نئے باب کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پر امن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے دنیا بھر میں اچھا پیغام پہنچایا جس سے پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مقدمہ مزید مضبوط ہوگا اور جلد کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور لائنز کی کامیابی سے نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق مزید بڑھے گا ۔لاہور کرکٹ چیف نے کہا کہ لائینز کی کامیابی محمد حفیظ کی شاندار لیڈر شپ کے باعث ممکن ہوئی تمام کھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے قذافی سٹیڈیم مےں ایسے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی دنیا میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔
”قومی ٹی 20 کے انعقاد سے دنیا کو اچھا پیغام دیا گیا“
Dec 11, 2012