سال رواں میں ”کسی بڑے“ ٹیکس نادہندہ یا بجلی گیس چور کو پکڑا نہیں گیا: رپورٹ

Dec 11, 2012

لاہور (وقائع نگار) سال رواں کے گیارہ ماہ کے دوران کسی بڑے ٹیکس نادہندہ یا بجلی گیس چوری کرنے کے جرم میں کسی ”بڑے“ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ متعلقہ وفاقی سرکاری محکمے سارا سال شور مچاتے رہے کہ بڑے بڑے لوگ مختلف نوعیت کے ٹیکس ادا نہیں کرتے اور یہی لوگ اربوں روپے کی بجلی اور گیس چوری کرتے ہیں۔ کھربوں روپے بنکوں سے قرضے لیکر واپس نہ کرنیوالے معززین معاشرے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ سینکڑوں قرض داروں کیخلاف متعلقہ عدالتوں میں کیس مہینوں بلکہ برسوں سے زیرسماعت چلے آرہے ہیں۔ لاہور میں درجنوں افراد کیخلاف بینکنگ کورٹس میں بنکوں میں کیس دائر کررکھے ہیں مگر چار عدالتوں کے جج مہینوں سے ان عدالتوں میں تعینات نہیں۔ انکی تعیناتی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔

مزیدخبریں