آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کا مستقبل تباہ کرکے اس ہوٹل ملازمہ نے ڈیل کرلی ہے جس نے ڈومینک اسٹراس کہن پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

Dec 11, 2012 | 11:39

نیویارک کی عدالت میں سول مقدمہ کی کارروائی ہوئی جس میں جج نے تصدیق کی کہ ڈومینک اسٹراس کہن اور ہوٹل ملازمہ نفیسا تودیالو کے درمیان ڈیل ہوگئی ہے تاہم جج نے ڈیل کی رقم ظاہر نہیں کی۔ کارروائی کیلئے آئی ایم ایف کے معزول سربراہ کی موجودگی ضروری قرار نہیں دی گئی تھی تاہم گنی کی نفیسا تودیالو کو بلایا گیا تھا۔ 33برس کی دیالو ہی نے 14 مئی 2011ء کوالزام لگایا تھا کہ اس وقت کے آئی ایم ایف سربراہ اسٹراس کہن نے نیویارک کے ہوٹل میں اس سے زیادتی کی کوشش کی تھی، جس پر کہن کو آئی ایم ایف سے نکال دیا گیا تھا اور فرانس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق ان کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا تھا۔ کہن کو ناکوں چنے چبوا کر اب نفیسا تودیالو نے خود کو طوائف ٹھہرانے والے اخبار سے بھی ڈیل کرلی ہے

مزیدخبریں