پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پچیس دسمبرسے طبی سہولیات کی فراہمی شروع کردے گا۔ شہباز شریف

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور شعبہ صحت کے دیگر منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، ایم این اے حنیف عباسی ،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ،سیکرٹریز خزانہ وصحت، کمشنر راولپنڈی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پچیس دسمبرسے طبی سہولیات کی فراہمی شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہسپتال میں غریب مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا۔ یہ ہسپتال خود مختارادارے کے طورپرچلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ضروری قانون سازی بھی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن