ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان ایک بارپھرمطالبات منوانےکیلئےسڑکوں پرآگئےہیں۔ ڈاکٹرز نے پہلے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مظاہرہ کیا جس کے بعد انہوں نے خیبر روڈ پر ریلی نکالی اورصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلا کرسڑک بلاک کر دی۔ ڈاکٹرز نے بینرزاٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت نے چھ مہینوں سے انہیں زبانی وعدوں پر ٹرخا رکھا ہے جبکہ پنجاب میں ڈاکٹروں کو سروس اسٹرکچرمل گیا ہے۔