جو لوگ باقاعدگی سے چاکلیٹ کھاتے ہیں وہ نسبتاً دبلے پتلے ہوتے ہیں۔

نئی تحقیق کرنے کے لیے امریکہ کے تقریباً ایک ہزارلوگوں کی خوراک کا جائزہ لیا گیا اوران کے ذریعے لی جانے والی کیلوریز،ان کے قد اوروزن کے تناسب کونظرمیں رکھتے ہوئے ان کا تجزیہ کیا گیا۔ قد اور وزن یا جسامت کی عکاسی کرنے والے طریقے کو باڈی ماس انڈکس کہتے ہیں جس کے ذریعہ موٹاپا ماپا جاتا ہے۔ اس نئی ریسرچ سے یہ انکشاف ہوا کہ وہ اشخاص جو ہفتے میں کئی بارچاکلیٹ کھاتے ہیں وہ زیادہ دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالانکہ چاکلیٹ کیلوری سے بھرپورہوتا ہے تاہم اس میں ایسے عناصر بھی ہیں جو موٹاپا پیدا کرنے کے بجائے وزن کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن