ٹائنو سیرپ کیس کے تین ملزمان عبدالرئوف، فدا حسین اور ملک رضوان نے ضمانتوں کیلئےسیشن کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا کررہے ہیں، دوران سماعت ملزمان کے وکلاء نےعدالت سے استدعا کی کہ انکے موکلوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ پولیس نے عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ عدالت نے تھانہ شاہدرہ پولیس کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ مقامی عدالت نے فیکٹری مالک خالد سلیم میاں کی عبوری ضمانت میں بھی چودہ دسمبر تک توسیع کررکھی ہے۔