صدر زرداری فرانس میں ہونے والی ملاملہ کانفرنس میں بے شک شریک ہوں مگر وہاں سے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لائیں۔ شہباز شریف

Dec 11, 2012 | 15:36

شہبازشریف پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیراہتمام الحمراء ہال میں فنی تعلیم میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں اسناد کی تقسیم کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسال کے دوران ملک میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے، اب صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ حکمرانوں کی وسائل پربندربانٹ کے باعث پاکستاں دنیا کا تینتیسواں کرپٹ ترین ملک بن چکا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں روزانہ سات ارب روپے کے ڈاکے پڑرہے ہیں اور عوام کی خون پسینے کی یہ کمائی ان لوگوں کی جیب میں جارہی ہے جوجمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری نے فرانس کے سابق صدرسرکوزی کے ساتھ ملکر انیس سوچورانے میں ایٹمی آبدوزوں کے سودے میں کروڑوں روپے کی کمیشن کھائی اورحالیہ تحقیقات کے بعد جہاں سرکوزی کے قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا وہیں تحقیقات کا دائرہ زرداری صاحب تک بھی پہنچ چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صدرفرانس میں ہونے والی ملالہ کانفرنس میں شرکت ضرورکریں، مگروہاں سے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لائیں جن پرلاکھوں پاکستانی ملالاؤں کا حق ہے۔

مزیدخبریں