’’کم عمری کی شادی سے مائوں میں فیسٹولا‘ تشنج‘ ہیمبرج اور انفکیشن کے مسائل بڑھ جاتے ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر) انسانی حقوق کی تنظیم بیداری کے زیر اہتمام گزشتہ روز کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے موضوع پر لاہور پریس کلب میں سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین میں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج، بشریٰ خالق، احمد رضاخان، ایگزیکٹوڈائریکٹر بیداری سلیم ملک ودیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے مؤثر قانون سازی ضروری ہے۔کم عمری میں شادی کے باعث ماؤں میں فیسٹولا، تشنج، ہیمبرج اور انفیکشن کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن