لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز مونٹیسوری ہائی سکول‘ ساندہ کلاںکے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے علم کالج‘ والٹن روڈ ‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار بوائزوالٹن روڈ‘ گورنمنٹ ہائی سکول تاجپورہ سکیم‘ لاہور کینٹ‘ملی فائونڈیشن ہائی سکول‘ تاجپورہ سکیم‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈوڈی پیر دربار سلطانپورہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جناح پارک‘ سلطانپورہ‘ آئیڈیل گرلز ہائی سکول برکت ٹائون شاہدرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا جی ٹی روڈشاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1,035تھی ۔
مقامی سکول کے طلبہ و طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ‘ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
Dec 11, 2013