لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ الیکشن ٹربیونلز اپنا فرض ادا کرتے ہوئے 120 دن میں کارروائی مکمل کرے۔ ہم 4 نشستوں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں 40 نشستوں پر انگوٹھوں کی تصدیق چاہتے تھے۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور کی 4 نشستوں کو اسلئے چیلنج کیا ہے کہ اس سے ثابت ہوجائیگا کہ لاہور سمیت پنجاب میں جھرلو پھرا ہے۔ اس سوال پر کہ آپ چاروں صوبوں سے ایک ایک نشست پر انگوٹھے کیوں نہیں چیک کروا لیتے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا دھاندلا پنجاب میں ہوا ہے۔ یہاں سے ہی یہاں سے ہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔