کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کے سر پر انعام کی رقم مقرر کردی۔ ان دہشتگردوں کے سر پر ایک کروڑ بیس لاکھ انعام کے رقم رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عطاء الرحمن عرف نعیم بخاری عرف موٹا کے سر کی قیمت 50 لاکھ، رضوان عرف آصف چھوٹو کی سرکی قیمت 25 لاکھ روپے اور سجاد عرف لنگڑا، عبدالرحمن اور افضل بلوچ کے سر قیمت 15 ، 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پانچوں ملزمان دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔
سندھ حکومت نے آصف چھوٹو ، نعیم بخاری سمیت 5 دہشت گردوں کے سر پر ایک کر وڑ 20 لاکھ کا انعام مقرر کر دیا
Dec 11, 2013