کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر) سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو شدید مندا رہا ۔کے ایس ای 100انڈیکس 24900کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 120.21پوائنٹس کمی سے 24878.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں34ارب26 کروڑ23 لاکھ18 ہزار716 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر60 کھرب5ارب89 کروڑ89لاکھ 37 ہزار987 روپے ہوگئی ۔ دریں اثناء میں لاہور اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندے کا رجحان رہا۔ مجموعے پر 100 کمپنیوں کے احص کاروبار ہوا۔ 17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 21 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 13.39 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4706.03 پر بند ہوا۔ 16 لاکھ 16 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا۔