کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کو ڈیل کے تحت معافی دینے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھ گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ، برطانیہ کے علاوہ سعودی عرب بھی ایسا چاہتا ہے۔ حکومت نے جلاوطنی اور زبان بندی کی شرط پر رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ پرویز مشرف دونوں شرائط ماننے کو تیار نہیں۔ والدہ کو بھی پاکستان بلانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا فریقین متفق نہ ہوئے تو عدالت غداری مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
جلا وطنی اور زبان بندی : مشرف دونوں شرائط ماننے کو تیار نہیں
Dec 11, 2013