لاہور (کامرس رپورٹر) بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری کی لاہور میں راوی روڈ کی شاخ نے باقاعدہ خدمات کا آغاز کر دیا۔ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمد نے برانچ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں بینک کے گروپ ہیڈ اسلامی بینکاری کامران مسعود خان ڈویژنل ہیڈ بزنس ڈویلمپنٹ روایتی بینکاری لعل نواز خٹک ڈویژنل ہیڈ اسلامی بنیکاری محمد نوید قریشی ہیڈ شریعہ کاپلینس محمد اسد شریعہ ایڈوائرز عبدالصمد خان ہیڈ مارکیٹنگ سید علی نواز گیلانی نے شرکت کی۔