مرکنٹائل ایکس چینج ۔ خام تیل، چاندی، سونا، چاول، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ۔ پام آل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر مرکنٹائل ایکس چینج گذشتہ روز 10303 لاٹ کے سودے 2 ارب 36 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 776 روپے ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، چاول، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ پام آل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 98.60 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 20.005 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1247.2 ڈالر، 10 گرام سونا 43201 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 51758 روپے،  100 کلو چاول ار 6 کی قیمت 3431 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4678 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.26 روپے، ایک پونڈ کپاس کی قیمت 80.35 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3909 روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن