اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کی نقل وحرکت کو پیشگی اطلاع سے مشروط کر دیا

Dec 11, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس نے پرویز مشرف کی نقل وحرکت کو پیشگی اطلاع سے مشروط کردیا، سابق صد رکو کہیں بھی جانے سے دو روز قبل پولیس کو اطلاع دینا ہوگی۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق سابق صدرکے کہیں جانے پرکوئی پابندی نہیں ہے مگران کی زندگی کو درپیش خطرات کیلئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویزمشرف کی جانب سے اطلاع کے بعد سکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے اس پابندی پر سابق صدرکی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں